لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر،نیوزرپورٹر،نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)ارشد خان کو ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی وی ،عامر منظور کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ۔ریلوے حکام نے گریڈ19کے 2افسروں کو تبدیل کر دیا جبکہ 10خواتین ڈاکٹروں کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی۔ادھر ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق شاہد یعقوب کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کے سپرد ،فضیل مدثر کو اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن رائٹس اینڈ کوآرڈی نیشن ) شیخوپورہ ،شبیر حسین کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ عابدکی خدمات ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور کے سپرد کر دی گئیں۔ادھر ڈی ایس ریلوے سکھر فاروق اقبال ملک کو سی او پی ایس ریلوے ہیڈ کوارٹرز،یوسف لغاری کو ڈی ایس ریلویز سکھر تعینات کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق ڈی ایس ریلوے سکھر فاروق اقبال ملک کو ناقص کارکردگی اور سکھر ڈویژن میں ٹرینوں کے حادثات کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے ۔ادھر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تین افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں۔10 خواتین ڈاکٹروں کو گریڈ 19میں ترقی دی گئی ہے ۔ڈاکٹر منظور حسین ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر کو پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ڈاکٹر شاہد اکرم ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو ڈی ایچ او لاہور اور ڈاکٹر اسد اکرم کو ڈی ایچ او جہلم تعینات کر دیا ہے ۔علاوہ ازیں متروکہ وقف املاک بورڈ میں بڑے پیمانے پر ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔نیب پشاور کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ کی روشنی میں نو ر اسلم خان ایڈمنسٹریٹر(نارتھ زون) راولپنڈی کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔ نوراسلم خان پر نیب آر ڈی نینس کے تحت انکوائری جاری ہے ۔احکامات کی روشنی میں تنویر احمد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بھکرکو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں ایڈمنسٹریٹر (ایسٹ زون ) لاہور ،وہاب گل کوڈائریکٹر دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری ، آفتاب احمد جوئیہ کوایڈمنسٹریٹر ننکانہ ، تقرری کے منتظر حافظ ناصر کو ایڈمنسٹریٹر (نارتھ زون ) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔ظفر بلوچ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرننکانہ سے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج واپس واپس لینے کے ساتھ انہیں افسر بکار خاص بنا کر ایڈمن برانچ میں رپورٹ کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے ۔عمر جاوید اعوان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ ،سلیم گوندل کواسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر بھکر ،تقرری کے منتظر ارمان جلال کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ عبد الرحم شاہین اسسٹنٹ (لینڈ برانچ ) کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ننکانہ لگا دیا گیا ۔ادھر انور ضیاء کو ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اور اظہر فاروق کو ایئرپورٹ منیجر بہاولپور ایئرپورٹ تعینات کر دیا گیا۔ تبادلے ،ترقیاں