لاہور(کلچرل رپورٹر) شہرہ آفاق ترک سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے ۔ ’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرکے تْرکی سمیت دْنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی تْرک اداکارہ اسرا بلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں اداکارہ باکسنگ سیکھتی نظر آرہی ہیں۔ اسرا بلگیچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اْسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے ۔