کراچی ( کامرس رپورٹر)ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری بدھ کے روز بھی جاری رہا ۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید75پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید80پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں75یسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.25روپے اورقیمت فروخت157.90روپے سے بڑھ کر158.65روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.70روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت157.70روپے سے بڑھ کر158.50روپے ہوگئی۔