لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی امپائر احسن رضا کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھ کر امپائرز کے فیصلوں پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے لیکن میچ کے پریشر کا اندازہ صرف میدان میں کھڑے امپائر کو ہی ہوسکتا ہے ۔پاکستانی امپائر احسن رضا کا کہنا ہے کہ ہرامپائر کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا فیصلہ درست اور ریویو میں واپس نہ ہو۔ اندر میچ کے پریشر کا اندازہ صرف میدان میں کھڑے امپائر کو ہی ہوسکتا ہے۔