مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزارت داخلہ نے دو خواتین سمیت مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے چار سماجی کارکنوں کو ایک ماہ کیلئے سفر سے روک دیا۔اسرائیلی فیصلہ مسجد اقصیٰ کے حامی کارکنان محمد الشلبی ، امین الشویکی ، خدیجی خویس اور ھنادی الحلوانی کیخلاف آیا۔فیصلے کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ان کارکنوں کا سفر اسرائیل کی سکیورٹی کے لیے سخت خطرہ ہے ،یہ فیصلہ اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرنے والے فلسطینی کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔