اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد چیمبر کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ جو مارچ 2010میں تقریبا 60ارب ڈالر تھا،ستمبر 2018کے اختتام تک بڑھ کر 96.7ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو تشویشناک ہے کیونکہ قرضوں کی واپسی پر ہر سال حکومت کو اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں