اسلام آباد(سٹاف رپو رٹر)وفاقی پولیس نے کراچی میں چین کے قونصل خانہ پر حملے کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے سامنے ایس او ایس کال کے ذریعے ریہرسل کی۔جس میں پولیس کے سینئر افسران، بم ڈسپوزل سکواڈ ، سی ٹی ایف ،پولیس کمانڈوز ،ریسکیو 15 ،کیو آر ایف،سی آئی ڈی،سپیشل برانچ،انوسٹی گیشن ونگ ،ٹریفک ڈویڑن، فائر بریگیڈز اور ایمبولینسز نے حصہ لیا۔پولیس کے کمانڈوز نے جائے وقوعہ پر بروقت اپروچ کرکے اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا ۔ریہرسل کے دوران تمام ونگز کا مکمل کوآرڈینشن دیکھنے میں آیا۔