بغداد ( نیٹ نیوز ) عراقی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی سرحد سے متصل دیالی صوبے کی ایک گز ر گاہ پر ایران نوازملیشیا کا قبضہ ہے ۔ اس سرحدی گز ر گاہ کواسلحہ اور دیگر اشیاء کی دو طرفہ اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔عراق کی گز ر گاہوں کی ذمہ دار اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کی طرف سے مشرقی دیالی سے متصل ایران کی سرحد پرقائم مندلی گز ر گاہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم ہائوس کی طرف سے یہ حکم اس لئے دیا گیا کیونکہ اس سرحدی گز ر گاہ پر ایران نواز ایک ملیشیا کا قبضہ ہے جو ایران سے کینسر کا باعث بننے والا مواد، منشیات، اسلحہ اور خوراک کا سامان اسمگل کررہی ہے ۔