اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں عوامی سنٹر کا آدھا حصہ زمین بوس ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اورامدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی مو قع پر پہنچ گئیں۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ سی ڈی اے کے انسپکٹر اشتیاق نے بتایا کہ مذکورہ عمارت اس سے قبل بھی 3 بار حادثات کاشکارہونے کے باعث اندر سے کھوکھلی ہو چکی تھی اور2سال قبل آتشزدگی کے بعد سی ڈی اے نے عمارت کو سربمہر کر دیا تھا ۔