لاہور(کامرس رپورٹر)افتخار علی ملک نے سارک چیمبر کے صدر کے طور پر باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔افتخار علی ملک مسلسل دو سال تک بطور صدر فرائض سرانجام دیں گے ۔پاکستان تیسری مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت کرے گا۔ چیمبر کے صدر کا انتخاب دو سال کیلئے حروف تہجی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ چیمبر کے 14ویں صدر ہوں گے اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق صدر مرحوم ایس ایم انعام کے بعد پہلے پاکستانی ہیں جو سارک چیمبر کی سربراہی کریں گے ۔