کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 14طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع آرچی میں سکیو رٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔