واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد بہت بڑھ گیا ہے ، امریکی کانگریس میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات میں رکاوٹیں بھی آسکتی ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ طا لبان سے امن مذاکرات تشدد میں جلد کمی لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پا کستان اورافغانستان کے درمیان معاہدہ چاہتے ہیں تاکہ دونوں طرف سے سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہو۔