لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی طرف اہم پیش رفت ،ورلڈ کپ 2019کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے کا گرین سگنل دے دیا۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لانے لگیں ۔افغان کرکٹ بورڈنے ورلڈ کپ کے بعد اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھجوانے کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے ۔افغان ٹیم دورہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی ۔