واشنگٹن(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے امن مذاکرات اپنی موت آپ مر چکے ہیں۔وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا افغان طالبان رہنمائوں سے بات چیت تقریبا ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہا افغانستان سے فوج کا انخلا چاہتے ہیں لیکن یہ درست وقت پر ہوگا۔ ہم افغانستان میں پولیس کی طرح کام کرتے رہے ،ہمارے عظیم فوجیوں کا یہ کام نہیں،پچھلے چارروزمیں ہم نے دشمن کو گزشتہ 10سال کی نسبت زیادہ شدت سے نشانہ بنایا،یہ کرپٹ لوگ ہیں جومیرے دورصدارت میں ہونے والی ملکی ترقی سے خائف ہیں۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کسی بھی افراتفری یا ہلچل کی تردید کرتے ہوئے صحافیوں پر الزام لگایا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں افراتفری کا منظر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا امریکی فوج نے افغان طالبان پر حملوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے اور گزشتہ چار دنوں میں ہم نے طالبان پر جتنے شدید حملے کئے ہیں اتنے گزشتہ دس سالوں میں کسی وقت نہیں کئے ۔