راولپنڈی(رپورٹر92نیوز)صوبائی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق دور کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا ہے ، موجودہ حکومت معاشرے کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبودکیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز اپنے حلقے راولپنڈی کادورہ کیااورشہریوں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پرصوبائی وزیرنے مقامی سیاسی قیادت کوہدایت کی کہ حلقے میں پینے کے پانی کی وافر فراہمی کیلئے درجنوں نئے ٹیوب ویلوں کی تعمیر ،سیوریج لائنوں کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں ۔