لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اپنی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے غزل فیسٹیول کا انعقاد کل شام ساڑھے پانچ بجے الحمرا ہال نمبر 2میں کر رہا ہے جس میں نامور گلوکار عبد الرئوف ، سمیعہ گوہر،روحامہ جسٹن ،نعلین عباس،سلیمان سجاد، شہر بانو،زینب وسیم،جزلن حیدر،کاظم رضوی، زوحہ وسیم،نرشا،رمشا اشرف اورشازیہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ غزل کا ہماری روایات سے گہرا تعلق ہے ،پاکستان غزل گائیگی میں دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے ،ہمارے ہاں معیاری غزل سننے والوں اور پسند کرنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو معاشرے کی خوبصورتی اور حسن کی علامت ہے ۔