روم (نیٹ نیوز) اٹلی کے دارالحکومت روم کی مقامی عدالت نے اٹلی کے سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کا وہ فیصلہ مسترد کر دیا ہے جس میں کارپوریشن نے گذشتہ مئی میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطالوی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے زیراہتمام نشر ہونے والے ایک پروگرام میں القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد اٹلی میں موجود دو فلسطینی تنظیموں نے ایک اطالوی عدالت میں اس اقدام کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔عدالت کی خاتون جج شیشلیا پراٹیزی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی طرف سے منظور ہونے والی قراردادوں میں القدس کو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان متنازع قرار دیا گیا ہے ۔