اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کر لی۔گزشتہ روزمشیرماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے جاری ویڈیوپیغام میں بتایاکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کر کے کابینہ کو بھیج دی گئی،نئی الیکٹرک پالیسی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کابینہ میں پیش کی جائے گی،ملک بھر میں بیٹری پر چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے کے یونٹس لگائے جائیں گے ،پٹرول، ڈیزل گاڑیاں بیٹری پر منتقل اور نئی الیکٹرک گاڑیاں تیار ہوسکیں گی، الیکٹرک وہیکل پالیسی وزیراعظم کا بڑاتحفہ ہوگا،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں الیکٹرک وہیکل پالیسی سے اسلام آباد اور سیالکوٹ کے لوگ مستفید ہونگے ،پہلے مرحلے میں موٹرسائیکل اوررکشے پٹرول سے الیکٹرک وہیکل سسٹم پر منتقل کئے جائیں گے ،کامیاب تجربے کے بعد کاریں، ویگنیں اور ٹرک بھی بیٹری پر چلیں گے ،ملک بھر میں 3 ہزار سی این جی سٹیشنزکو ’’کار بیٹری چارجنگ سٹیشن ‘‘میں منتقل کیاجائیگا، ملک بھرمیں موٹرویزاورہائی ویزپربھی بیٹری چارجنگ سٹیشنزقائم کئے جائینگے ، گاڑیاں بیٹری پر منتقل ہونے سے ماحولیاتی آلودگی پرقابوپایاجاسکے گااور60فیصداخراجات بھی کم ہونگے ،پالیسی کے تحت حکومت الیکٹرک کارمینوفیکچررزکوسہولتیں اورمراعات دے گی۔