نیو یارک (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کی فینٹیسی ڈرامہ فلم ’’راکٹ مین‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ڈیکسٹر فلیچر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی گلوکار ایلٹن جوہن کی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے ۔فلم میں ایلٹن جوہن کا کردار ٹیرون اگرٹن نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بریس ڈیلاس،جیمی بیل،جیما جونز،رچرڈ میڈن اور لیوک وائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔