مقبوضہ بیت المقدس(سپورٹس ڈیسک) اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اماراتی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ اس ماہ کے آخر میں معاہدے پر دستخط کرے گی۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے ۔اسرائیلی فٹ بال فیڈریشن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ فیڈریشن کے صدر اورین ہیسن اور فیڈریشن کے سی ای او روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کی موجودگی کا بھی امکان ہے۔