لاہور (پ ر)عالم اسلام کو امریکہ کے قول و فعل میں تضاد کو سمجھنا ہو گا ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام سے بدترین انتقام لے رہا ہے ، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رواں ہفتے کنٹری رپورٹ آن ٹیررازم 2018ء جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان پر طعن و تشنیع کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے کوئی مدد نہیں کی بلکہ انہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کیں ۔ رپورٹ میں بھارت ، اسرائیل اور برما سمیت خود امریکہ کی ریاستی دہشت گردی سے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کی گئی ہے اور انہیں کلین چٹ دے دی گئی ہے ۔ایک خبر کے مطابق یمن حکومت اور حوثی باغیوں کے مابین تنازعات کے حل کے لیے سعودی عرب ایران کے ساتھ مل کر ایک معاہدہ کرنے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہو گی ۔