واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میں کھانسنے ، تھوکنے اور دوسروں کو کورونا کے مرض میں مبتلاکرنے کی دھمکی دینے پر ایک معمر شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک سپر سٹورمیں ملزم ایڈم لیوس اشیائے خورونوش پر تھوک اور کھانس رہاتھا۔ سٹور میں موجود لوگوں نے معمر شخص کو دبوچ لیا اور پولیس کو فون کال کرکے اسے حوالات میں بند کرادیا۔ ملزم ایڈم لیوس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس کانسٹیبل کو کہا کہ مجھے کورونا وائرس ہے اور میں تم کو بھی متاثر کردوں گا ،یہ کہہ کر اس نے پولیس کانسٹیبل پر کھانسنا شروع کر دیا جبکہ جھگڑے کے دوران ملزم نے دھمکی دی کہ میں منہ سے کاٹ کر تم میں وائرس منتقل کردونگا۔