ویانا(این این آئی) روس اور ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں امر یکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ امر یکہ غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کو خود مختار ریاستوں کیخلاف دباؤ کیلئے آلہ بنارہا ہے ، لیکن یہ سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے ۔امریکی درخواست پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کا آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں مسئلہ ایران پر غور کیا گیا۔ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی نے اجلاس میں کہا کہ امر یکہ کی جانب سے ایران کو معاشی دہشتگردی کا سامنا ہے ۔ جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی اقدامات امریکی غیر قانونی رویے کا نتیجہ ہیں۔روسی سفیر میخائل اولیانوف نے بھی واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امر یکہ جو ہری معاہدے کے معاملے پر عملاً تنہا ہوگیا ہے ۔