نیویارک(نیٹ نیوز) امریکا میں چار سیاہ فام افراد، جن پر 70 سال قبل سفید فام لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا غلط الزام لگایا گیا، معاف کردیا گیا، ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تالاہاسی میں حکام نے اجلاس میں چاروں کو معاف کرنے کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا، چاروں سیاہ فام وفات پاچکے ہیں لیکن ان کے اہلخانہ نے انہیں معصوم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔