نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی صدارتی امیدواروں برنی سینڈرز ، جو بائیڈن اور کمالا ہیرس نے امریکہ میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہو گے تو وہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کو ختم کر کے ایک ایسی پالیسی متعارف کرائیں گے جن سے غیر قانونی تارکین کو فوائد حاصل ہوں گے ۔ ان تینوں صدارتی امیدواروں نے امیگرنٹس کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے امیگریشن پالیسی کو عوام دوست بنانے کے اعلانات کیے ہیں۔ برنی سینڈرز کا کہنا تھا صدر ٹرمپ متعصبانہ پالیسیاں بنا کر امریکہ آنے والوں کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو تقسیم کرنے کی راہ اپنائے ہوئے ہیں۔جو بائیڈن نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ نرم امیگریشن پالیسیاں بنا کر یہاں پر عرصہ دراز سے رہنے والوں کو سہولیات فراہم کریں گے ۔