نیویارک ( نیٹ نیوز) بل بورڈز اور گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار، موسیقار اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی رابرٹ سلویسٹرکیلی (آر کیلی) کو نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔گلوکار کو امریکی فیڈرل پولیس نے شکاگو سے حراست میں لیا، اس دفعہ ان پر بچوں کے جنسی استحصال اور دیگر جنسی جرائم کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔آرکیلی کو رواں برس فروری میں بھی 50 نابالغ لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی، جنسی تشدد اور بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے 3 دن جیل میں گزارے جسکے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔شکاگو کی ایک عدالت نے ان پر مجموعی طور پر 6 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی فرد جرم بھی عائد کی تھی۔آرکیلی پر عائد کئے گئے 11 میں سے 4 الزامات انتہائی سنگین ہیں اور ثابت ہونے پر انہیں 30 سال قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے ۔