واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ارب پتی خواتین سماجی رہنماؤں کلیربرون فمین اور کیتھی رسل نے پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں جسم فروشی کیلئے لڑکیوں کو سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا، کلیر اور کیتھی نے بتایا کہ انہوں نے امریکی کمپنی نیگروم کیلئے لڑکیوں کو بھرتی کرنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کیلئے کمپنی کو بھیجا۔ اس سے پہلے اسی کیس میں امریکی اداکارہ ایلسن میک بھی لڑکیوں کو سمگل کرنے اور جنسی غلام بنانے جیسے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔عدالت میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں خواتین نے شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا دراصل وہ لڑکیوں کی مدد کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ خواتین کیساتھ ایسا ہوگا۔ امکان ہے کہ دونوں کو 25 سال تک قید کی سزا سنائی جائیگی، اب مقدمے کی سماعت جولائی میں ہو گی۔