واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کانگریس کے درمیان بارڈر سکیورٹی پر بات چیت معطل ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ پھر منڈلانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو سہولیات کی فراہمی اور سرحدی دیوار کی تعمیر کے معاملے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی، کانگریس کے پاس 15فروری کی ڈیڈ لائن ہے جس کے بعد امور حکومت چلانے کیلئے درکار فنڈز ختم ہو جائیں گے ۔