نیویارک(اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی اقتصادی شرح نمو بارے خدشات ہیں تاہم ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث قیمتی دھات کے نرخوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1313.95 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کیساتھ 1318.50 ڈالر فی اونس طے پائے ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1313.74 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کیساتھ 1317.90 ڈالر فی اونس طے پائے ۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1309 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے ۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کیساتھ 1312.70 ڈالر فی اونس طے پائے ۔