مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے انکشاف کیا ہے کہ امر یکہ نے حماس کو کئی بار مذاکرات کی پیش کش کی مگر حماس نے امریکی پیشکش ٹھکرا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو مرزوق نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ امر یکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی دو وجوہات ہیں۔ پہلا سبب امریکی انتظامیہ کی طرف سے قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کا پلان صدی کی ڈیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات سے انکار ہے ۔