منامہ (اے ایف پی ، نیٹ نیوز ) خلیج میں امر یکہ کی قیادت میں حال ہی میں تشکیل پانے والے بحری اتحاد نے بحرین میں ایک کمان مرکز قائم کردیا ہے ۔بحرین میں موجود امر یکہ کے پانچویں بحری بیڑے نے گز شتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کمان مرکز حالیہ مہینوں میں خلیج میں آئل ٹینکروں پر پے درپے حملوں کے ردعمل میں قائم کیا گیا ہے ۔امریکہ نے خلیج میں اہم آبی گذرگاہ آبنائے ہُرمز کے نزدیک ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا لیکن اس نے اس الزام کی تردید کی تھی۔