لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے بانی بیج کا پہلا اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا 7واں کانووکیشن آج ایوان اقبال میں منعقد ہو رہا ہے جس میں 428طلبا و طالبات کو میڈیکل کی ڈگریاں اور 185سٹوڈنٹس میں مختلف میڈل تقسیم کیے جائیں گے ۔پرنسپل پروفیسر محمد طیب اور ادارے کے پروفیسر صاحبان نے توقع ظاہر کی کہ یہ کانووکیشن نہ صرف کامیاب ہو گا بلکہ اس میں سٹوڈنٹس کے ساتھ آنے والے مہمان بھی فخر محسوس کریں گے ۔