شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے وائس چیئرمین چوہدری احسان مجید گجر نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑنے کسی ایک فرقہ کیلئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے جنگ لڑی حضرت امام حسین ؑکی شہادت کو کسی فرقہ سے منسلک کرنا سراسر زیادتی ہے ’’ شہدائے کربلا‘‘کی لازوال قربانی اقوام عالم کیلئے امن کا پیغام ہے حضرت امام حسین ؑنے حق کی خاطر جان قربان کرنے کا درس دیا ہے جو قیامت تک ہر مسلمان کیلئے راہ ہدایت ہے ’’ حق کی خاطر سر تو کٹایا جاسکتا ہے لیکن جھکایا نہیں جاسکتا ‘‘ باطل قوتیں چاہے کتنی بھی طاقت ور کیوں نہ ہوں جذبہ ایمانی اور سیرت حسینی ؑکا وار کرتے ہوئے یزیدیت کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے مٹایا جاسکتا ہے ، شہداء کی قربانیاں رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں تمام مسالک ایک ہی اﷲ اور رسول ﷺ کے ماننے والے ہیں مسلمانوں کو اپنی سوچ و فکر کو توسیع کرکے دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔