لاہور(اپنے رپورٹر سے )ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راوُ امتیازنے علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ایم ایم عالم روڈ، گرو مانگٹ روڈ، گلبرگ، سنٹر پوائنٹ،لبرٹی، کلمہ چوک، اچھرہ، وحدت روڈ، سمن آباد، پکی ٹھٹھی، چوہدری کالونی، گل بیگم دا باغ، مزنگ چونگی، قرطبہ چوک،شمع چوک،مال روڈ، جیل روڈ، چائنہ چوک، ایجرٹن روڈ، گورنر ہاوس، شاہراہ صنعت و ایوان تجارت سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔