نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اُجاگر کر کے ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کس طرح نہتے انسانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ بڑی طاقتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مصلحت اور کاروباری معاملات کو ایک طرف رکھ کر ظالم کی بجائے مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں پاکستان سے آئے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا قانون سازوں سے ملاقاتیں کر کے ہم انہیں باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بھارت کی انتہا پسند حکومت انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ۔قومی اسمبلی کی رکن رومینہ خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ۔ناز بلوچ ایم این اے نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گے جرات مندانہ موقف کی تعریف کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر وحشیانہ جبر کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔