کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے پاکستانی روپے کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں45پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے اور قیمت فروخت میں45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید143.00روپے سے بڑھ کر143.20روپے اور قیمت فروخت143.50روپے سے بڑھ کر 143.95 روپے ہوگئی ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید141.40روپے اور قیمت فروخت 141.50 روپے پرمستحکم رہی۔