لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کاجائزہ لینے کیلئے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک، سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، کمشنرلاہور، ڈی جی ریسکیوودیگرمحکمہ جات کے افسران سمیت وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کابینہ اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں اورتدارک کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ضلع میں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ نئے بنائے جانے والے ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکرایاجائے ۔قوم کواس وقت کوروناوائرس جیسی خطرناک وباء کاسامناہے ۔ حکومت کوروناوائرس سمیت دیگربیماریوں پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائلبروئے کارلارہی ہے ۔