ممبئی (شوبزڈیسک) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما آخری مرتبہ گزشتہ سال فلم ’زیرو‘ میں کام کرتی نظر آئی تھیں، جس کی ناکامی کے بعد سے انہوں نے کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا۔فلم زیرو کی ناکامی کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انوشکا شرما نے بولی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تاہم انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے میں کافی مصروف رہی، فیشن میں کام کیا، کئی ایسے کردار بھی ادا کیے جو بہت زیادہ چیلنجنگ تھے ۔