لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرورنے کہا ہے کہ بھارت کو پہلے بھی ہم نے ہر محاز پر شکست دی ہے اب بھی بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت پر منہ کی کھائے گا۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور مختلف وفود سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا،گورنرپنجاب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران سیاسی اور دیگر ایشوز پربات چیت کی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف لاہور پہنچے جہاں گور نر پنجاب چودھری سرور نے انکا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے دوران گور نر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، گور نرپنجاب نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی ہم نے ہر محاذ پر شکست دی ہے ،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے ۔بعدازں گور نر سے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے کمشنر جاوید اقبال بخاری،عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ، ڈاکٹر ہمایوں پرویز اور دیگر نے بھی ملاقات کی جن سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ غر بت اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے مگر اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ہر معاملے کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔