لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی پیپسی انڈر 16تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے تین روزہ میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ نے دوسری اننگز میں179 رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سندھ کی جانب سے علی حسن 61 اور وہاج ریاض 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔