کابل (نیٹ نیوز) کئی مرتبہ ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ نامور شخصیات سے مشابہ عام افراد توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن ’’افغان ٹروڈو‘‘ کی مقبولیت نے سب کو دنگ کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق سلام مفتون نے ایک ٹی وی شو افغان سٹار میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کیلئے شرکت کی تو انہیں دیکھ کر سب حیران دہ گئے ۔ سلام مفتون کی شکل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بہت ملتی ہے اور پہلی نظر میں ہر کوئی دھوکا کھا جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سلام مفتون کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے اور صارفین نے انہیں’’افغان ٹروڈو‘‘ قرار دیدیا ہے جبکہ ان کے دوست انہیں ’’سلام ٹروڈو‘‘ بھی کہتے ہیں ۔سلام مفتون نے ٹی وی شو میں از راہ مذاق کہا کہ جسٹن ٹروڈو انکے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے ۔