لندن( سپورٹس ڈیسک)بھارتی جارح مزاج اوپنر شیکر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 33سالہ شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا سکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون کا انگوٹھا فریکچر ہے ۔شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے ، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف 117 رنز بنائے تھے ۔