لاہور(کلچرل رپورٹر) اورینٹل فلمز کے بنیر تلے نئے ٹیلنٹ کے آڈیشنز ڈیفنس آفس میں ہوئے جس میں لاہور سمیت دیگر شہروں سے اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ سمیت دیگر شعبوں میں کیرئیر بنانے کے خواہشمند لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ان کے آڈیشنز لینے والوں میں خورشید رضوی، جوزف، صابرحسین،ابرار لودھی،جاوید یوسف، حنا ، علی سمران اور انور عزیز شامل تھے ۔