لاہور،اسلام آباد(غلام نبی یوسفزئی،جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ،کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نے خشیش الرحمان کو سیکرٹری قانون وانصاف مقرر کردیا جبکہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر لا افسران برطرف کرکے ان کی جگہ نئے لا افسر تعینات کردیئے گئے ۔وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تعینات ایڈیشنل اٹارنی جنرلز،ڈپٹی اٹارنی جنرنلز اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کے عہدوں پر تعینات افراد برطرف کرکے ان کی جگہ نئے افراد کو مقرر کردیا ۔ جن لا افسروں کو برطرف کیا گیا ان میں لاہور سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبد الشکور اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل افضل بشیر کو برطرف کرکے ان کی جگہ اسد علی باجوہ کو اور محمود احمد جوئیہ کو مقرر کیا گیا۔ پشاور میں تعینات وفاق کے لا افسر منظور خان خلیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،کفایت اللہ ڈپٹی اٹارنی جنرل،جاوید یوسف زئی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،عظیم خان اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،ارباب سیف الکلام اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،فرہاد علی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل حشمت الرحمٰن خان،ایبٹ آباد کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اورنگزیب خان مغل،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عمر فاروق اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید حماد حسین شاہ کو برطرف کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ بنوں میں تعینات اسسٹنٹ اٹارنی جنرل حضرت سید،مینگورہ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل حسین علی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فضل اکبر ،راولپنڈی کے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید نایاب حسین گردیزی،بہاولپور کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ثمینہ قریشی اور کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ کو برطرف کرکے ان کی جگہ پشاور میں قاضی بابر شاہ ، احمد سلیم خان،حبیب قریشی ، توفیق ،سیف الرحمان خٹک ،صادق ،الطاف حسین خان ،عابد حسین انقلابی اور جواد حسین کو مقرر کیا گیا ۔ڈی آئی خان میں ثنا اللہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،ایبٹ آباد میں پرویز خان تنولی ڈپٹی اٹارنی جنرل،تو قیر الرحمٰن اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور بلال خان اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جبکہ بنوں میں نجیب اللہ ڈپٹی اٹارنی جنرل،اسد علی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،مینگورہ میں نوروز خان ڈپٹی اٹارنی جنرل نسیم گل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور راولپنڈی میں اصغر علی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ۔اس کے علاوہ بہاولپور میں نعمان یوسف کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جبکہ غلام مصطفیٰ کو کوئٹہ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا۔ ادھر حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے 124افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے کی سفارش کر دی۔ اجلاس میں 8 پی ایم ایس افسران کی گریڈ19سے 20میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے 64افسران، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے سات، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے 7، ہائر ایجوکیشن کے 2 جبکہ محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور زراعت کے ایک ایک افسر کی گریڈ19سے 20میں ترقی کی منظوری دی گئی۔اسی طرح محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے 9پی ایم ایس افسران ،جنگلات کے 7،منصوبہ بندی و ترقیات کے 7، لائیو سٹاک کے 5، محنت و افرادی قوت کے 2 جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات ، زراعت اور آبپاشی کے ایک ایک افسر کی گریڈ 19میں ترقی کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے 20افسروں کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ18میں ترقی دینے سمیت مجموعی طور پر 22افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر اقبال سب رجسٹرار سیالکوٹ کو گریڈ18میں ریگولر بنیادوں پر ترقی کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شیخوپورہ تعینات کر نے ،تقرری کے منتظرحسین خالدکو گریڈ18میں ریگولر بنیادوں پر ترقی کے بعدایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان ،امتیاز احمد کھچی کوڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،ذوالفقار احمد ہارون کو ڈائریکٹر پروگرامز چائلڈ پروٹیکشن بیورو ،حیدر عباس کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ،تقرری کے منتظراحمد ناصرکوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ آباد ،تقرری کے منتظراعظم کو ڈپٹی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،وقار احمد کو ڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ ) ویمن ڈویلپمنٹ ،عمران عصمت کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چنیوٹ ،تقرری کے منتظر شکیل احمد کوڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ،ارشد بھٹی کو رجسٹرار صوبائی محتسب پنجاب ،فہد وقار عظیم کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،تقرری کے منتظر حسین راناکو سیکرٹری دفتربرائے صوبائی محتسب ،تقرری کے منتظرتنویر مرتضی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ،تقرری کے منتظرظہور حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ خانیوال،طارق حسین ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرلاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،شفق سلیم کو اوایس ڈی ،انجم زہرہ کو ڈپٹی سیکرٹری خوراک ،اخلاق احمدخان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرملتان ،تقرری کے منتظر طاہر انجم کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ساہیوال ،عبد اﷲ خرم نیازی کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،تقرری کے منتظر اشفاق حسین سیال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ تعینات کر دیا گیا ۔دریں اثنا پنجاب ہیلتھ فیسلیٹی مینجمنٹ کمپنی نے 4اضلاع کے ڈسٹرکٹ منیجر کے تبادلے کر دیئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈر ی ہیلتھ کئیر نے 13فارماسسٹ کے کنٹریکٹ میں 6ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔زاہد نواز کو ڈی جی خان ،اسد حسین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خالد لطیف کو فیصل آباد،ڈاکٹر نواز علی کوحافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔دریں اثنا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے 7سپیشلسٹ ڈاکٹروں کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈی ایچ کیو خوشاب ڈاکٹر آفشین رفیق ، ڈاکٹر ظاہرہ ظفر، ڈاکٹر خالدہ ریاض ،ڈاکٹر راحیلہ نگہت ،سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ نیاز احمد ،کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عمران ڈوگر ، ڈاکٹر فرحد عالم کے خلاف علاج معالجہ میں غفلت اور فرائض انجام نہ دینے پر پیڈ اایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔علاوہ ازیں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے 5 افسروں کو گریڈ18سے 19میں ترقی دیدی ۔ترقی پانے والوں میں انچارج گورنمنٹ پولٹری فارم گجرات ڈاکٹر طاہر عزیز،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ننکانہ ڈاکٹر مختار احمد،ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر چوہان،ڈپٹی ڈائریکٹر مظفر گڑھ ڈاکٹر اﷲ بچایا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جھنگ حلیمہ سعدیہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے ترقی کے منتظر 24سے زائد تحصیلداروں کو گریڈ 17میں ترقی دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تحصیلدار کو ترقی کے بعدپی ایم ایس کیڈر میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ترقی پانے والے تحصیلدروں کو بطور اسسٹنٹ کمشنرز کی اسامی پر تعینات کیا جائے گا۔ ترقی پانے والوں میں سرمد ناجی ،منظور حسین، وسیم علی تابش، مقبول احمد، جمیل مغل، نایاب خان، طارق محمود گوندل، ذوالفقار علی خان، احمد جاوید چیمہ، آفتاب احمد، صاحبزادہ محمد اللہ حسن، خرم مختار بنگواس کے علاوہ مستنصر علی گل، جام اسلم، عامر محمود چیمہ، شاہد بشیر ڈار، سید عامر حسن شاہ، منور حسین بھٹی، رانا احمد محمود، جہانزیب احمد خان، ساجد محمود بابر، طارق سعید محسن، جمیل احمد نت اس طرح آصف رحمان، ماجد،اعجاز احمد، غلام مصطفی جٹ، محمد سہیل، ساجد حسین، محمد اعظم شامل ہیں۔