اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹرر)اوکاڑہ 17سالہ نوجوان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ شیر گڑھ کا رہائشی نوجوان اﷲ دتہ قریبی کھیتوں میں اپنی بھینسوں کے لیئے چارہ کاٹ رہا تھا اچانک فصلوں میں چھپے ایک زہریلے سانپ نے اسے کاٹ کھایا جس کے نتیجے میں اﷲ دتہ جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی اچانک موت پر اس کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔