اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹرر)شریف ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی محمد عرفان کے گھر کے تالے توڑ کرنامعلوم ملزمان تین لاکھ35ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور پارچہ جات چوری کرکے لے گئے ، چک نمبر6/4Lکے رہائشی عدنان کے گھر سے نامعلوم ملزمان4لاکھ 75ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔چک نمبر53/2Lکے رہائشی محمد یارولد نذر محمد کے گھر سے 9ملزمان تنویر ،کاشف وغیرہ دولاکھ روپے مالیت کاگھر یلو سامان چوری کرکے لے گئے ،چک نمبر38GDکے رہائشی محمد رفیق ولد محمد طفیل کے زرعی ٹیوب پر بنائے گئے ڈیرہ سے نامعلوم ملزمان ایک لاکھ روپے مالیت کی کھاد ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے چک نمبر37A/4Lکے رہائشی امام دین ولد محمد رمضان کے گھر سے 4ملزمان مختیار احمد وغیرہ 90ہزار روپے مالیت کاگھر یلو سامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے گئے ۔