اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد پر آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے ، اس سے حزب اختلاف پر بھی دباؤ آئیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، حکومت عوامی مفاد پر آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے ۔فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے ، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے ، عوامی مفاد کے قوانین آرڈیننس کے ذریعہ آئینگے تو اپوزیشن پر بھی دباؤ آئے گا۔