لاہور(نمائندہ خصوصی سے /سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہا ہے کہ حیرت ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی خزانے پر توہاتھ صاف کئے ہی تھے لیکن زلزلہ متاثرین کے لئے آنے والی غیر ملکی امداد کو بھی چونا لگانے سے گریز نہیں کیا۔ماضی میں تعمیر وطن کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا جس کے باعث آج عوام ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ سردارآصف نکئی نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا دور ختم ، وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جاری مہم کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجودکرپشن بچائو ایجنڈا ناکامی سے دوچار ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کچھ بھی کر لے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے آئندہ انتخا بات میں بھی عوام انہیں مسترد کردیں گے ۔