لاہور (پ ر) ادیبہ، شاعرہ اور دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان کے افسانوں پر مشتمل نئی کتاب ’’ کافر ادا‘‘ گزشتہ رات شائع ہوئی اور یکم جنوری سے وہ پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب 2019ء کی پہلی کتاب ہے۔ اس میں 20 افسانے شامل ہیں 450صفحات پر مشتمل کتاب میں موجود تمام افسانے عصر حاضر کے نمائندہ جدت کی حدت سے معمور ہیں۔ واضح رہے کہ 2018ء میں ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی تین کتابیں شائع ہوئیں اور انہوں نے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا اس سے قبل ان کی شاعری کی تین کتابیں تین سال لگاتار سال کی پہلی کتابیں قرار پائیں۔