لاہور(کلچرل رپورٹر) ٹک ٹاکر ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں ٓارٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دنوں ہی وہ پاکستان آئی ہیں اور آج کل اپنے کزن کی شادی انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔جنت مرزا کی ایک ڈانس کرتے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے ، جس میں وہ سفید رنگ کی خوبصورت فراک پہنے ہوئی ہیں، ہاتھوں میں مہندی بھی لگی ہوئی ہے ۔